مریم نے پتھر نیب کو نہیں، شہبازشریف کی سیاست کو مارے،شیخ رشید
راولپنڈی :وفاقی وزیر شیخ رشید نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا، چینی سستے ہونے جا رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، مریم نے پتھر نیب کو نہیں ،شہباز شریف کی سیاست کو مارے،جن کے نیب میں کیس وہ زیادہ بول رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی گرلز کالج کا افتتاح کردیا ،تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے راولپنڈی کیلئے مزید 2 کالجز اور 5یونیورسٹی کی نوید سنائی ۔
اپوزیشن پرتنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے تعلیم کے شعبے کیلئے کچھ نہیں کیا،نیب زدہ زیادہ بول رہے ہیں ۔
وفاقی وزیرریلوے نےمزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی رہیں گے، مریم نے پتھر نیب کو نہیں شہباز شریف کی سیاست کو مارے ،نوازشریف کے معاملے پر حکومت عدالت جائے گی۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے کورونا وباء کے دوران کتاب لکھنے کا انکشاف کیا جو 6ستمبر کو شائع کی جائے گی۔
