اداکارہ عتیقہ اوڈھو9 سال بعدشراب کیس میں باعزت بری

راولپنڈی :اداکارہ عتیقہ اوڈھو9 سال بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت...
شائع 21 اگست 2020 12:59pm

راولپنڈی :اداکارہ عتیقہ اوڈھو9 سال بعد 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری ہوگئیں ،عتیقہ اوڈھو پر2011 میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے از خود نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

راولپنڈی کی سول عدالت میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کخلاوف شراب کیس کی سماعت ہوئی۔سول عدالت نے 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔

راولپنڈی کے سول جج یاسرچوہدری نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا کہ اداکارہ کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ،لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے ازخود نوٹس پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کخلابف شراب برآمدگی کا مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا ، مقدمے میں 210 پیشیاں ہوئیں اور16 جج تبدیل ہوئے۔

Read Comments