کراچی : مون سون کا پانچواں اسپیل،سڑکیں ڈوب گئیں،نالے ابل پڑے

کراچی میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی دھواں دھار انٹری ہوگئی ۔...
شائع 21 اگست 2020 07:19pm

کراچی میں مون سون کے پانچویں اسپیل کی دھواں دھار انٹری ہوگئی ۔

گلشن حدید سے کیماڑی ۔ اورنگی سے سرجانی ۔ ہر طرف پانی ہی پانی ہے ۔ کے ڈی اے سے ناگن چورنگی جانے والی شاہراہ کی اس بار پھر وہی کہانی ہے اور نالے اُبل پڑے ۔ سڑکیں ڈوب گئیں ۔ جبکہ مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موٹرسائیکلیں بند گاڑیاں خراب ہوگئں جس سے شہری رُل گئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

ادھر کراچی میں تیز بارش کے بعد حب کینال میں شگاف پڑگیا،جسکے بعد پانی قریب کے گوٹھوں میں داخل ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت شاہنواز اور سلطان کے نام سے ہوئی ۔

Read Comments