حکومت مافیاز کے ذریعے بنی ، عظمی بخاری

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف...
اپ ڈیٹ 21 اگست 2020 10:20pm

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے سے وہ منصوبے عمران خان اور عثمان بزدار کے نہیں ہوسکتے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر عثمان بزدار نے اپنے ہی لوگوں کو دھوکا دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت مافیاز کے ذریعے بنی۔ پنجاب کی کابینہ میں قانون سازی کی بجائے وزارت اعلیٰ حاصل کرنے پر سازشیں ہوتی ہیں۔

Read Comments