تھرپاکر: آسمانی بجلی گرگئی، چار افراد جاں بحق
تھرپاکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈیپلو اور کلوٸی میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 10 بکریاں مرگئیں۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کا سلسلہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی کےمختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے اور کلفٹن میں 25 اعشاریہ 62 ملی میٹر، کیماڑی میں 16 اعشاریہ 32 ملی میٹربارش، ڈیفنس میں 7 اعشاریہ 3 ملی میٹر، گلشن حدید میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔
نارتھ کراچی میں 120 ملی میٹر سرجانی میں 167 ملی میٹر، بارش ریکارڈ سخی حسن ، ناطم آباد، گرومندر میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔
کراچی میں شہید ملت روڈ میں 72 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 130 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔