لاہور کی بارش پر بھڑکنے والے مرتضیٰ وہاب کراچی کے ڈوبنے پر ایک لفظ نہ بولے

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال...
شائع 22 اگست 2020 08:49am

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال پر خوب بھڑکے، مگر دو گھنٹے بعد ہی کراچی میں بارش نے جو حال کیا اس پر کوئی کچھ نہ بولا۔ کراچی کے عوام الزامات کی سیاست سے تنگ آچکے۔

محترم مرتضیٰ وہاب صاحب! دوسروں پر بھڑک رہے ہیں، ذرا اپنے گھر کی تو خبر لیجیے۔ کراچی میں کیا انتظامات کرلیے؟ شہر پھر ڈوب چکا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال پر تو بہت بھڑکے مگر دو گھنٹے بعد ہی کراچی میں جو ہوا اس پر چوں تک نہ نکلی۔

کراچی میں وفاق کی مداخلت برداشت نہیں تو نہ صحیح مگر سندھ حکومت خود بھی تو شہر پر توجہ دے۔

Read Comments