نواز شریف 7 سو سال تک سیاست میں داخل نہیں ہوسکتے، شہزاد اکبر
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف 7 سو سال تک سیاست میں داخل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سزا یافتہ شخص لندن کی سڑکوں پر گھوم پھر رہا ہے، منی لانڈرنگ کو روکنے کیلئے بہتر نظام نہ ہونے پر ہم گرے لسٹ میں گئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ کیسے ممکن تھا جب حکمران خود اس میں ملوث تھے، فالودے والے کے نام پر اکاؤنٹ کھل رہے تھے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ منی لانڈرنگ کا ایشو این آر او پلس پلس کا معاملہ ہے، منی لانڈرنگ تمام جرائم کی ماں ہے، ایف اے ٹی ایف کا معاملہ اسی این آر او پلس پلس کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب منی لانڈرنگ کو نہ دیکھ سکے، مریم نواز ڈرائنگ روم سیاست کررہی ہیں، ٹوئٹر والی ڈرائنگ روم سیاست ہوتی ہے، اگر سیاست کرنی ہے تو عوام میں نکلیں۔
معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف 7 سو سال تک سیاست میں داخل نہیں ہوسکتے، اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے ایم او یو ہوچکا ہے۔