کراچی: بارش کے بعد کے الیکٹرک کا سسٹم جواب دے گیا
کراچی کو پانی اور دوسری طرف کے الیکٹرک نے شہر قائد کو اندھیرے میں ڈوبو دیا۔
بارش کے بعد کے الیکٹرک کی کارکردگی کا ایکشن ری پلے پھر دیکھا گیا، یعنی چند بوندیں پڑتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور نظام پھر بیٹھ گیا۔
نیپرا،حکومت اور پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کی سرزنش کو بھی کے الیکٹرک نے ایک کان سے سنا اور دوسرے کان سےنکال دیا، کوئی بہتری نہیں۔
بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور نظام بیٹھ گیا۔
نارتھ ناظم آباد، بفرزون، گلشن اقبال،ایف بی ایریا، اورنگی ٹاون اور گلستان جوہرسمیت کراچی کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم رہا۔
دھابیجی پر باہترانچ قطر کی لائن پھٹ گئی ، واٹربورڈ کےمختلف پمپنگ اسٹیشنز کوبھی بجلی کی فراہمی بند کردی گئی، واٹربورڈ نے شہریوں سے پانی کو احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کردی ۔