کراچی :بارش، پانی گھروں میں داخل

کراچی میں دس منٹ کی بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی لوگوں کے گھروں...
شائع 22 اگست 2020 07:41pm

کراچی میں دس منٹ کی بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

کراچی میں دس منٹ کی بارش نے جل تھل کردیا ہے۔

نارتھ کراچی۔ نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ حتیٰ کہ بارش کا پانی اب لوگوں کے گھروں تک داخل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں حیدرآباد، بدین، کاچھو اور ٹھٹہ میں بارش کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہے۔

بارش سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے، آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ روزبچی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

سندھ میں بارش کے بعد صورتحال خراب۔دادوکی تحصیل جوہی ایک بارپھرسیلاب کی لپیٹ میں ہے۔

Read Comments