لاہور: چودہ سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور میں چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا...
شائع 22 اگست 2020 07:54pm

لاہور میں چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

لاہور کے علاقے مناواں میں چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق رحمت ٹائون کے رہائشی اشرف کی چودہ سالہ بیٹی روبا کو نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد گلبہ دبا کر قتل کردیا۔

گھر والے مقتولہ کی لاش کو پولیس کو بتائے بغیر دفن کرنے لگے تو پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

حالات و واقعات مشکوک لگنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی گردن پر تشدد کے نشان بھی موجود ہیں ۔ اس سے زیادتی ہوئی یا نہیں یہ پوسٹمارٹم کے بعد واضح ہوسکے گا۔تاہم پولیس نے نےمختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

Read Comments