حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر غیرملکیوں سے نفرت، عدم برداشت، امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے عالمی کوششوں کو فروغ دینے کاسلسلہ جاری رکھے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر غیرملکیوں سے نفرت، عدم برداشت، امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے عالمی کوششوں کو فروغ دینے کاسلسلہ جاری رکھے گا۔
وزیر خارجہ نے ہفتے ہو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے واقعات سے متاثرہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان امن، برداشت، بین الثقافت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے عالمی سطح پر تمام اقدامات میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ اور عقیدے یا مذہب کی بنیاد پر آزادی کے فروغ کے لئے مقامی سطح پر متعدد اقدامات کئے ہیں۔
Read Comments