شائع 22 اگست 2020 09:10pm

لاہور: منشیات فروش دو پولیس اہلکار گرفتار،

لاہور میں پولیس اہلکار منشیات فروخت کرنے لگے، ماڈل ٹاون پولیس نے اپنے ہی دو پیٹی بھائیوں کو منشیات پیچنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

منشیات فروشوں کو اب کون پکڑے گا، پولیس اہلکاروں نے منشیات کی روک تھام کے بجائے فروخت شروع کردی، ماڈل ٹاؤن پولیس نے منشیات بیچنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں طاہر اور شاہد نامی اہلکار شامل ہیں۔

حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکار تھانہ گرین ٹاون لاہور میں تعینات تھے، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے کوٹ لکھپت میں تعینات محافظ فورس کے اہلکار تنویر اور اس کے ساتھیوں سے آئس لی تھی، پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Read Comments