ایران کیخلاف عالمی پابندیاں بحال کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیونے سلامتی کونسل کے صدر کوبھیجے گئے ایک مراسلے میں ایران پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کاالزام عائد کیاتھا۔
شائع 22 اگست 2020 09:16pm

امریکہ کے مغربی اتحادیوں نے ایران کے خلاف عالمی پابندیاں بحال کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوشش کوناکام بنادیاہے۔

ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہاکہ پابندیاں بحال کرنے کے امریکی مطالبے کاکوئی قانونی جواز نہیں ہے کیونکہ وہ 2015 میں ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبردار ہوچکا ہے اور یہ ممالک چین اور روس کے ہمراہ اس معاہدے کے فریق تھے اور ایران نے اس معاہدے کی بڑی حدتک پاسداری کی ہے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیونے سلامتی کونسل کے صدر کوبھیجے گئے ایک مراسلے میں ایران پر معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کاالزام عائد کیاہے۔

اس جوہری معاہدے کے تمام دیگرفریقوں جرمنی،فرانس، برطانیہ،روس اور چین نے سلامتی کونسل کوفوری طورپرایک مراسلے میں آگاہ کیاہے کہ وہ امریکی اقدام کوتسلیم نہیں کرتے۔

Read Comments