بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتوں کی رینکنگ جاری

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم...
شائع 23 اگست 2020 08:08am

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتوں کی رینکنگ جاری کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان جیت کر پہلے نمبر پر جب کہ وزارت کامرس 53 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

بابر اعوان نے تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لینے کے بعد معاملات کو مزید بہتر بنا کر وزارت پارلیمانی امور تیسرے نمبر پر پہنچا دیا۔

ان کے علاوہ وفاقی وزیر اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی 51 فیصد کے ساتھ ووٹس کیساتھ چوتھے، شبلی فراز کے ماتحت چلنی والی وزارت اطلاعات 50 فیصد ووٹ لے کر پانچویں اور وزارت انسداد منشیات بھی پچاس فیصد ووٹ لینے کے بعد چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔

وزارت خارجہ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ 49،49 فیصد ووٹس لے کر بالترتیت ساتویں اور آٹھویں نمبر موجود ہے۔

شہباز نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے، مریم اورنگزیب

جب کہ وزارت اوورسیز 47 فیصد ووٹ لے کر نویں اور وزارت نجکاری 46 فیصد ووٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن پر موجود ہے ۔

Read Comments