زُلفی بخاری کو ایک اور اہم عُہدہ دینے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز...
وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زُلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) بورڈ کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے زُلفی بخاری کی تقرری کے لیے سمری تیاری کرلی، ان کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تقرری کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی بورڈ کے 3 ممبران کی تعیناتی کے لیے 6 ناموں کا پینل تجویز کیا گیا ہے جب کہ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا نام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے۔
Read Comments