اسرائیلی حکومت کی نئی بلیک میلنگ شروع، فلسطینیوں پر نئی پابندی عائد

فلسطینی سیکرٹری داخلہ یوسف حرب نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام...
شائع 23 اگست 2020 09:54am

فلسطینی سیکرٹری داخلہ یوسف حرب نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے فلسطینیوں کے بیرون ملک سفر پرپابندی کے لیے ایک نیا ہتھکنڈہ اختیار کیا ہے اور فلسطینیوں نو مولود بچوں کے ہمراہ بیرون ملک سفر سے روکا جا رہا رہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ رام اللہ سے بیرون ملک سفر کرنے کے لیے گزرگاہ پر آنے والے کئی خاندانوں کو یہ کہہ کر جانے سے روک دیا گیا کہ ان کے ساتھ چھوٹے بچے ہیں، جن کی یہاں پر رجسٹریشن نہیں ہوئی ۔

پہلے ان کی رجسٹریشن کرائیں اس کے بعد انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ غرب اردن میں بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو تمام ضروری قانونی دستاویزات مہیا کی ہیں مگرصہیونی حکام کم سن بچوں کے والدین اور ان کے اقارب کو بیرون ملک جانے سے روک رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان یہ طے ہوچکا ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے رام اللہ وزارت داخلہ کی طرف سے جو ضروری کوائف فراہم کیے جائیں گے، اسرائیل ان پر اعتراض نہیں کرے گا اور فلسطینیوں کو آزادانہ بیرون ملک آمدورفت کی اجازت ہوگی۔

اس معاہدے کے باوجود صہیونی حکام فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کررہے ہیں۔

Read Comments