کراچی میں آج بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔
شہر قائد میں صبح سے ہی حبس اور گرمی ہے ہوا کی رفتار بھی بہت کم ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش کا امکان ہے، شہرمیں کل بھی بادل چھائے رہے اور مختلف مقاماتپر وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی پیشگوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم سندھ میں موجود ہے، جس کے تحت شہر میں سہ پہر بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں شمال مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
