ایون فیلڈریفرنس:نوازشریف،مریم نوار اور کیپٹن صفدرکی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم...
شائع 23 اگست 2020 12:13pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں یکم ستمبر کو ‏سماعت کیلئے مقررکردیں،العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس میں نیب کی2اپیلوں کی سماعت بھی یکم ستمبر کو ہوگی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقررکردیں گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلوں پر سماعت یکم ستمبر کو ہوگی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2رکنی خصوصی بینچ ‏تشکیل دے دیا گیا، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی خصوصی بینچ کا ‏حصہ ہوں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے ‏کازلسٹ جاری کردی ۔

نوازشریف کی العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں 7 سال سزا کیخلاف، نیب کی جانب سے ‏سزا بڑھا کر‏‏14 سال کرنے اور نواز‏شریف ‏کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب ‏اپیل پر یکم ستمبرکو سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن ‏صفدر ضمانت پر ہیں، احتساب عدالت نے6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید ‏وجرمانہ کی سزا سنائی تھی، نوازشریف کو10 سال ،مریم نواز7 اورکیپٹن (ر) ‏صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

العزیزیہ سٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز‏ کے فیصلے احتساب عدالت کے جج ‏ارشد ملک ‏نے سنائے تھے، جج ارشد ملک ‏کو ویڈیو اسکینڈل آنے کے بعد ‏‏عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

Read Comments