پاک بحریہ کیلئے چین میں تیارکئے جانے والے054 فریگیٹ جہازکی لانچنگ
اسلام آباد:پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کے جانے والے 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ کی تقریب ہوئی، یہ جہاز ہر قسم کے جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا۔
جہاز کی لانچنگ کی تقریب شپ یارڈ چائنہ میں ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور اظفر ہمایوں مہمان خصوصی تھے، تقریب میں چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین، دیگر عہدیداران اور پاک بحریہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کے جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہوگا، پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے، عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
