تبلیغی جماعت کے ارکان پر کورونا پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ

ممبئی :بھارت میں کورونا وائرس نے رفتار پکڑلی،مسلسل...
اپ ڈیٹ 23 اگست 2020 12:40pm

ممبئی :بھارت میں کورونا وائرس نے رفتار پکڑلی،مسلسل دوسرےروزبھی69ہزارکیسزرپورٹ ہوگئے ،دوسری جانب مودی سرکارکوکوپھرسبکی کاسامناکرناپڑا،ممبئی ہائیکورٹ نے تبلیغی جماعت کے ارکان پر کوروناوائرس پھیلانےکی ایف آئی آر منسوخ کردی۔

مودی سرکارکورونا پرقابو پانے میں ناکام رہی ،بھارت میں کوروناوائرس شدت اختیار کرگیا۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق مسلسل دوسرے روز بھی ریکارڈ 69ہزار200سے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 30لاکھ سے اوپر چلی گئی،وائرس اب تک تقریبا 57ہزارسے زائد جانیں نگل چکا ہے ۔

دوسری جانب مودی سرکار کو پھر منہ کی کھانا پڑی،ممبئی ہائیکورٹ نے تبلیغی جماعت کے ارکان پر کورونا وائرس پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ کردی۔

ممبئی ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کوروناوبا ءکو پھیلنےسے روکنے میں ناکام رہی،نااہلی چھپانے کیلےیتبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی گئی۔

ادھر اقوام متحدہ نے بھی بھارت کو وائرس کی آڑ میں مسلمانوں کو نسلی امتیاز اورمنافرت کا نشانہ بنانے پر تنبیہ کرتےہوئے کہا کہ بھارت مسلمانوں کیخلاف نسل پرستی بند کرے ۔

Read Comments