گلگت بلتستان آنے والے 41 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد:سیاحت کا شعبہ کھولنے کے بعد کورونا وائرس تیزی سے ...
شائع 23 اگست 2020 01:53pm

مظفرآباد:سیاحت کا شعبہ کھولنے کے بعد کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، گلگت بلتستان آنے والے 41 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، حکومت اور انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہو گئی۔

کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد گھروں میں کئی ماہ سے قید شہری سیاحت کے سفیر پر نکل پڑے ،احتیاط اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا نے پھر سر اٹھا لیا۔

گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ کھولنے کے بعد کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 41 سیاحوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اکثر سیاحوں نے ماسک پہننا اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چھوڑ دیا ، صورتحال سنگین ہونے پر حکومت اور انتظامیہ ایکشن میں آ گئی ، سیاحوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔

سیاح خنجراب ٹاپ سمیت گلگت بلتستان کے دلفریب اور حسین سیاحتی مقامات پر خوب موج مستی اور ہلہ گلہ کر کے یاد گاری لمحمات کو کیمروں کی آنکھ میں محفوظ بھی کر رہے ہیں۔

مقامی فلاحی تنظیم کی جانب سے پر فضا سیاحتی مقام خنجراب ٹاپ پر سیاحوں میں شعور و آگاہی کو فروغ دینے کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔

Read Comments