مرادسعید نےمفاد پرست سیاست کی پسپائی کو عمران خان کا بڑا کارنامہ قرار دیدیا

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مفاد پرست سیاست کی...
شائع 23 اگست 2020 02:35pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مفاد پرست سیاست کی پسپائی کو وزیراعظم عمران خان کا بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جھوٹ پر قائم سیاسی ڈھانچہ زمین بوس ہوا ہے تو پاکستان نکھرنے لگا ہے ،عمران خان کے آنے کے بعد قوم کو خوشخبریاں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تجارت سے لےکر جاری کھاتوں تک کے خساروں میں تاریخی کمی آئی ہے، ترسیلاتِ زر کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا ہے۔

مراد سعید کا مزیدکہنا تھا کہ اپوزیشن کی سازشیں ناکامیوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں، مولانا صاحب کے ذریعے این آر او پلس مانگتے ہیں، ملکی مفاد کے قانون سازی پر تحریری این آر او مانگا، پاکستان کو گرے لسٹ کی مصیبت میں انہوں نے ڈالا، اپوزیشن والے ملکی مفاد کو داؤ پر لگا کر اپنی سیاہ کاریاں اور دولت بچانا چاہتے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے ہر طریقے سے مک مکا چاہتی ہے،کسی بلیک میلنگ میں پہلے آئے نہ آئندہ خاطر میں لائیں گے،معیشت و سیاست کا پہیہ الٹا گھوما نہ گھومنے دیں گے۔

Read Comments