'احسن اقبال نے منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے جھوٹ بولا'

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہونے پرمسلم لیگ شور مچارہی ہے۔
شائع 23 اگست 2020 09:29pm

مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ احسن اقبال نے منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے جھوٹ بولا۔شہباز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہونے پرمسلم لیگ شور مچارہی ہے۔

شہزاد اکبرنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ احسن اقبال نے منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے اور اپنے کارکنوں اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ یا تو ان کو معلوم نہیں کہ ترامیم کیا ہے یا وہ جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترامیم ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر کی جارہی ہے۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 میں موجود پیراز کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔جرم ثابت ہونے پر سزا 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کو اس ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے صرف ایک اعتراض ہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے اداروں میں سے نیب کا نام نکال دیں۔اپوزیشن معترض ہے کہ نیب میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کی استعداد نہیں جو سفید جھوٹ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نیب شہباز شریف کے خلاف حالیہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرکے کیس بنا چکا ہے۔شہباز شریف کے خلاف نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہونے پر مسلم لیگ شور مچارہی ہے ۔اپنے لیڈرز کو بچانے کےلئے ملکی مفادات پر سودا کرنے درست نہیں ۔

Read Comments