عراق چھوڑنے والے پہلے امریکی فوجی قافلے پر بم حملہ

عراق سے نکلنے والے امریکی فوجیوں کے قافلے پر بغداد کے قریب حملہ...
شائع 24 اگست 2020 09:10am

عراق سے نکلنے والے امریکی فوجیوں کے قافلے پر بغداد کے قریب حملہ کیا گیا ہے جس میں گاڑیوں کو بھاری نقصان پہنچا مگر فوجی اہلکار محفوظ رہے۔

عرب نیوز چینل العربیہ کے مطابق ہفتے کو امریکا نے عراق سے فوجی انخلا کا آغاز کردیا ہے اور عراق چھوڑنے والے پہلے ہی قافلے پر بغداد اور الغزالیہ کے درمیان شاہراہ بم دھماکہ گیا ہے جس میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

العربیہ کے نامہ نگار نے دھماکہ ہونے کے بعد جائے وقوع کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی ہے جس میں ایک بڑی شاہراہ پر گاڑیاں کھڑی اور دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب دارالحکومت بغداد کے شمال میں قائم التاجی بیس سے امریکی فوج کا ایک قافلہ باہر نکل رہا تھا۔

عراق چھوڑنے والے قافلے پر نظر رکھنے والے نامہ نگار نے بتایا کہ امریکی فوج نے ساز و سامان کی منتقلی کا ٹھیکہ نجی کمپنیوں کو دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کو یقین دلایا ہے کہ مزید امریکی فوجیوں کو مرحلہ وار نکالا جائے گا اور اگلے تین سال میں امریکی فوج عراق سے مکمل طور پر نکل جائے گی۔

Read Comments