پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت...
شائع 24 اگست 2020 11:27am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے،جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہ صرف ختم ہوا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ماشاء اللہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے،جولائی2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالرتھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا بلکہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424ملین ڈالرز اضافی جمع ہوئے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ہے، جون 2020 کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

Read Comments