وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ انتقال کرگئے

ننکانہ صاحب :وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر طارق...
شائع 24 اگست 2020 11:42am

ننکانہ صاحب :وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ نبی پیراں میں ادا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر )ر (اعجاز احمد شاہ کے بھائی اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن ننکانہ صاحب پیر طارق احمد شاہ کورونا سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

چند روز قبل بھی اعجاز شاہ کے چھوٹے بھائی پیر حسن احمد شاہ بھی کورونا کی وجہ سے ہی جاں بحق ہو گئے تھے ،چند روز میں 2بھائیوں کے انتقال پر علاقے بھر میں غم اورسوگ کی فضا قائم ہے۔

پیر طارق احمد شاہ وزیر داخلہ برگیڈئیر ر اعجاز احمد شاہ کے چھوٹے بھائی تھے ،پیر طارق احمد شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ممبر اوقاف بورڈ بھی تھے ،وہ لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن پیر طارق احمد شاہ کے انتقال پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ نے 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پیر طارق شاہ کی تدفین لاہور میں ہو گی اور ان کی غائبانہ نماز جنازہ آبائی گاوں نبی پور پیراں میں آدا کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیر طارق احمد شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

Read Comments