ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے بارش کا سلسلہ پھر سے شروع
اسلام آباد:ملک کے بیشترعلاقوں میں آج سے بارش کا سلسلہ پھرسے شروع ہوگیا، سندھ ،بلوچستان ،پنجاب، خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
برسات ختم نہیں ہوئی ، ایک سسٹم گیا تو دوسرے نے انٹری دی، بادلوں کی اٹکھیلیاں اور برسات کی رنگ رلیاں جاری ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،جنوب مشرقی بلوچستان ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش رہے گی۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں بادلوں کا راج رہے گا ، کہیں تیز تو کہیں ہلکی برسات رواں ہفتے رنگ جمائے گی۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوروان زیریں سندھ، پنجاب ، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں بارش ریکارڈ کی گئی،مٹھی میں سب سے زیادہ 76ملی میٹربارش ہوئی ۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی اور دالبندین کے ساتھ ساتھ چلاس اور تربت میں بھی ریکارڈ کیا گیا۔
