شہبازشریف فیملی کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ ریفرنس...
شائع 24 اگست 2020 01:49pm

لاہور :احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں طلبی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گذشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کو عدالت پیش ہونے کا سمن جاری کیا جاتا ہے،حمزہ شہباز، نثار احمد، قاسم قیوم اور راشد کرامت سمیت دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔

پراسیکیوٹر کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اور ثبوت ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں،زیر حراست ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر تفتشی افسر گرفتار نہ ہونے والے ملزمان کخلا ف ثبوتوں کی وضاحت کرے، ملزمان کیوں گرفتار نہیں ہوئے اور ملزمان نے انسوسٹی گیشن جوائن کیوں نہیں کی بتایا جائے۔

احتساب عدالت نے تفتیشی افسر اور دیگر ملزمان کو 27 اگست کو طلب کر لیا۔

Read Comments