روس، چین کے ساتھ 5G ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون کا خواہاں
روسی وزیر خارجہ نے کہاہم مشترکہ طور پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری اور ان کے عملی زندگی میں نفاذ کے حوالے سے ان ملکوں کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔
روس نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ 5 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون کا خواہاں ہے۔
ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے کہا کہ روس امریکیوں کی پیروی کبھی نہیں کرے گا جو صرف اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئی بھی چین کے ساتھ 5 جی کے معاملے پر تعاون نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ہم مشترکہ طور پر جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری اور ان کے عملی زندگی میں نفاذ کے حوالے سے ان ملکوں کے ساتھ رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔
Read Comments