موجودہ حکومت نے عوام کو تباہ کردیا، شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کوعوام کےمسائل سےکوئی سروکارنہیں، حکومت کو گورننس کا کوئی تجربہ نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 2سال میں کوئی ایسا کام نہیں ہواجس کی پذیرائی کرسکیں، 2سال میں مہنگائی نےغریب عوام کوتباہی کےدہانے پرپہنچادیاہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےدورمیں ملک میں ترقیاتی کام ہوئے، ہمارےدورمیں ترقیاتی کاموں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،موجودہ حکومت نےسی پیک کا مذاق بنایا،الزامات لگائے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتی،ہمارےخلاف کیےگئےپروپیگنڈے کی بھی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنا کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکی، آج چینی کی قیمت100روپےسےزائد ہوگئی ہے، پہلےچینی باہر بھیجی گئی اور اب منگوائی جارہی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی ایکسپورٹر کی جیبوں میں اربوں روپےچلاگیا، گندم کی کٹائی مکمل نہیں ہوئی کہ بحران پیداہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹےاورتیل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، دنیا میں تیل کی قیمیں زمین پر آگئی ہیں،بجلی کی قیمتوں میں بھی عام آدمی کی پہنچ سےباہرہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارےدورمیں بجلی بنانےکیلئے4منصوبےلگائےگئے، ملک میں بجلی وافرمقدارمیں موجود ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی کی وجہ سےہے، پاکستانی روپے کی قیمت میں40فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 1992کےبعد آج ہماری جی ڈی پی منفی میں آگئی ہے، 72سال میں دوسری بار ہماری جی ڈی پی منفی میں گئی ہے، 2سال میں نوازشریف کے3ادوارکےبرابرقرضہ لیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف دورمیں اسپتالوں میں ادویات مفت تھیں، آج اسپتالوں میں ادویات ہی نہیں،قیمتیں بھی آسمانوں پرہیں،موجودہ حکومت میں ہرطرح کا کاروبار مکمل طورپرٹھپ ہوگیاہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سب کو خوفزدہ کردیا ہے، حیران ہوں کہ شبلی فراز کس کی زبان بول رہےہیں، پاکستانی معیشت مسلسل نیچےجارہی ہیں، کہاجاتاہےگھبراؤ نہیں،کیا نہ گھبرانےسے2وقت کی روٹی مل جائےگی۔
شہبازشریف نے دعویٰ کیا کہ کشمیرکے اسٹیٹس کی تبدیلی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی سب سے بڑی ناکامی ہے،کبھی ہمیں ایک ٹانگ پڑا کھڑا ہونا پڑا، کبھی دوسری ٹانگ پر۔
اس موقعے پر خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کو گانوں کی طرف موڑ دیا ہے، کشمیرکےشہیدوں کےساتھ غداری کی گئی ہے، موجودہ حکومت نےہمارےدوست ملک سعودی عرب کوناراض کردیا۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نےآتےہی سی پیک کےخلاف بیانات دیئے، ہمیں مودی کایارکہنےوالےکلبھوشن کےسہولت کار بن گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت امریکاسےتعلقات کا فائدہ نہیں اٹھاسکی، آج خارجہ پالیسیاں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہیں، موجودہ حکومت نے2سال میں ناکامیوں کاڈھیرلگادیاہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیرخارجہ کی زبان سفارتی کاری کی زبان نہیں۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013میں ملک کا سب سےبڑامسئلہ توانائی کاتھا، موجودہ حکومت مکمل بےخبرہےاوربس جھوٹ بولتی ہے، ہمارےمنصوبوں سےملک کو سستی ترین بجلی مل رہی ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ پلانٹس کےباوجودسرکلرڈیٹ میں کمی نظرنہیں آرہی، ملک کاسرکلرڈیٹ 2ہزار200ارب روپےہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لاسز 19فیصدتک پہنچ چکےہیں، گیس مہنگی ہونےکےباوجودگیس کمپنیاں دیوالیہ ہوگئیں، وزرانےبتایابجلی مہنگی کرکےسرکلرڈیٹ ختم کرناچاہتےہیں، وزرا پارلیمنٹ میں جھوٹ بولتے ہیں، مہنگائی کی وجہ سےکاشتکار بھی متاثر ہوئے ہیں۔