میئر کراچی وسیم اختر الوداعی پریس کانفرنس میں آبدیدہ
میئر کراچی وسیم اختر الوداعی پریس کانفرنس میں آبدیدہ ہوگئے۔ کاغذات پھینک دیے۔،کہتے ہیں کراچی والوں کو زہر دے دو،وڈیرہ ذہن بلدیاتی نظام نہیں چاہتا۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو خطوط لکھے۔ کوئی جواب نہ آیا۔
میئر کراچی کہتے ہیں بلدیات کا ڈھانچا شکستہ تھا۔ ادارے میں اصلاحات کیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کے دفتر میں جدید کیمرے لگوائے۔ بتایا کراچی کے مسائل پر گورنرسندھ کو دس خط بھی لکھے۔ وسائل کی کمی شہر کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزراشبلی فرازاورحماداظہرنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کی ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کرچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت کا ایجنڈا صرف مال بنانا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صحت انصاف کارڈ جیسے اقدامات نہیں ہوئے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورساتھ بیٹھے افراد کی باتوں پرہنسی آتی ہے، ماضی میں غلط معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے۔