ملکی مسائل کی ذمے دار اپوزیشن قرار
اسلام آباد:وزراء نے موجودہ ملکی مسائل کا ذمے دار اپوزیشن کو قرار دیا ہے۔
وفاقی وزراشبلی فرازاورحماداظہرنے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کی ذمہ دار اپوزیشن جماعتیں ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کرچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت کا ایجنڈا صرف مال بنانا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں صحت انصاف کارڈ جیسے اقدامات نہیں ہوئے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورساتھ بیٹھے افراد کی باتوں پرہنسی آتی ہے، ماضی میں غلط معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے۔
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے،جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نہ صرف ختم ہوا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ماشاء اللہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے،جولائی2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالرتھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا بلکہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424ملین ڈالرز اضافی جمع ہوئے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ہے، جون 2020 کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔