کراچی:سرجانی، یوسف اور عبدالرحیم گوٹھ میں پانی جمع
کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاون یوسف گوٹھ اورعبدالرحیم گوٹھ میں نظآم زندگی درہم برہم ہوگئی کئی افراد اب بھی گھروں میں محسور انتظآمیہ پانی کی نکاسی میں ناکام ہوگئی۔
نکاسی آب نہیں آسان۔ ارے نادان ۔ سرجانی اب دریا ہے۔ اور ڈوب کے جاناہے، یہ بات یوسف گوٹھ کا ہر مکین دہرا رہا ہے۔
چار روز بیت گئے۔ لیکن پانی جوں کا توں ہے۔ نہ انتظامیہ نظرآرہی ہے۔ نہ حکومتی شخصیت اور پانی گھروں میں داخل ہوچکا جبکہ سامان تباہ ہوگیا۔
اشیائے خورونوش تک کی قلت ہونے لگی ہے۔ بیشتر افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ مکینوں کا مطالبہ ہے۔ خدارا باہر نکلو۔ہماری مدد کو آؤ۔ اور مشکل آسان بناؤ۔
دوسری جانب کراچی میں بارش کے دو روز بعد بھی کئی علاقوں کی سڑکیں زیرآب ہیں۔
نیا ناظم آباد میں بھی تین سے چار فٹ پانی جمع،انتظامیہ نے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا۔
دو روز بعد بھی پانی کی نکاسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہرسال یہی ہوتا ہے لیکن انتظامیہ کچھ نہیں کرتی۔ نیا ناظم آباد میں بھی تین سے چار فٹ پانی جمع ہے۔ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
تین دن سے گاڑیاں برساتی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ کے ڈی اے چورنگی،لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کا بھی برا حال ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔