فلپائن میں دو بم دھماکوں میں 14 افراد جاں بحق

فلپائن کے جنوبی علاقے میں ہونےوالے 2 دھماکوں میں14افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔
شائع 24 اگست 2020 10:12pm

فلپائن کے جنوبی علاقے میں ہونےوالے 2 دھماکوں میں14 افراد جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکا جولو شہر میں ہوا جس میں پانچ فوجی اور چار شہری جاں بحق ہوئے۔

مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق دوسرا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے پہلے دھماکے کے رونما ہونے والی گلی سے ایک سو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔

دوسرے دھماکا ایک خاتون خودکش بمبار نے کیا جس میں ایک فوجی جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

Read Comments