اداکارہ مہوش حیات کی سیلفی وائرل

پاکستان کی تمغہ امتیاز یافتہ خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی سیلفی...
اپ ڈیٹ 25 اگست 2020 12:17am

پاکستان کی تمغہ امتیاز یافتہ خوبرو اداکارہ مہوش حیات کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مہوش نے اپنے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت انسٹاگرام پر ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یا اب بھی سیلفی لینا کوئی بڑی بات ہے۔

اداکارہ کی اس سیلفی کے منظرعام پر آتے ہی مداحوں نے اُن کی خوب تعریفیں شروع کردیں۔ ساتھ ہی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی مہوش کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔

مہوش نے اس سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے جو کیپشن درج کی اُس کے جواب میں مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش کا سیلفی لینا اور اُسے پوسٹ کرنا اُن کیلئے اب بھی بڑی بات ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظرآتی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

Read Comments