کراچی : بارش، مختلف حادثات ، تین جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی میں ابررحمت جم کر برسی۔،بارش کے دوران مختلف حادثات وواقعات بھی رونماہوئے اور تین افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونیکی اطلاع ہے۔
بھینس کالونی میں دیوارگرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق اورخاتون زخمی ہوئی،ہاکس بے کرقریب 13سالہ بچہ پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوا،پاکستان چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 22سالہ شخص موت کہ منہ میں چلاگیا۔
گلستان جوہرمیں پہاڑی توداگرنےسے 20 زائدگاڑیاں تباہ ہوئیں،دیگرواقعات میں متعددشہری زخمی بھی ہوئے،
برسات کاآغازہواتومختف حادثات واقعات بھی رونماہوئے،بارش کے دوران بھینس کالونی میں گھرکی دیوارگرنے سے 8سالہ بچہ جاں بحق اورخاتون زخمی ہوئی،جاں بحق بچے کی شناخت آکاش کے نام سے ہوئے زخمی خاتون شبانہ کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا۔
دوسری جانب پاکستان چوک ڈی جے کولج کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے 22سالہ شخص جاں بحق ہواجس کی لاش کوسول ہسپتال منتقل کیاگیا،ادھرہاکس بے کے قریب پانی کے جوبڑمیں ڈوب کر13 سالہ شازبان نامی بچہ جاں بحق ہواجوماڑی پورکارہاشی تھا۔
ادھر گلستان جوہرمنورچورنگی کے قریب پہاڑی تودانیچے آگرا، لینڈسلائڈنگ کے نتیجے میں 20 سے زائدگاڑیاں مٹی تلے دب کرتباہ ہوئیں،اطلاع ملنے پرپولیس اورریسکیوٹیمیں بھی موقع پرپہنچی ،پولیس کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جبکہ ایم کیوایم تنظیم بحالی کمیٹی ے سربراہ فاروق ستار نے جاوقوعہ کادورہ کیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق گلشن اقبال یاسین آبادکے قریب ندی میں دوافرادکے ڈوبنے کی اطلاع پرریسکیوکاعمل تاحال جاری ہے۔