کراچی میں بارش، شہری پریشان، بلاول غائب

وزیراعلیٰ سندھ کی بات تو چھوڑیں بلاول بھٹو زرداری جو چھوٹی سے...
شائع 25 اگست 2020 10:16pm

وزیراعلیٰ سندھ کی بات تو چھوڑیں بلاول بھٹو زرداری جو چھوٹی سے چھوٹی بات پر ٹویٹ داغ دیتے ہیں ۔ ان کا نہ تو کوئی ٹویٹ سامنے آیا اور نہ کوئی بیان ۔ میئر کراچی بھی گھر سے باہر نہ نکلے۔

بلاول بھٹو زرداری نے چند روز قبل کہا تھا کہ کراچی ان کا شہر ہے اور انھیں کراچی کی ترقی عزیز ہے۔

کراچی کی ترقی یوں نظر آئی کہ بارش نے پورے شہر کو ڈبو دیا، اور صوبائی حکومت سمیت شہری انتظامیہ سوتی رہی لیکن بلاول بھٹو کا کوئی بیان اور کوئی ٹویٹ سامنے نہ آیا۔

دوسری طرف میئر وسیم اختر بھی گھر میں بیٹھے رہے، انھوں نے سوچا ہوگا کہ ان کے عہدے کی مدت ختم ہونے میں چند دن رہ گئے شہر اور اس کے رہائشی جائیں بھاڑ میں۔

Read Comments