خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش،شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا...
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں نے بھی موسم اچھا ہونے پر سُکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ مالم جبہ میں 108 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ بالاکوٹ میں 103، تخت بائی میں 45 ایم ایم، بونیر میں 23، اپر دیر میں 12، کالام اور چیڑاٹ میں 11، پشاور میں 10 اور بنوں میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کا سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔
Read Comments
