وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہورمیں 10 نئی پناہ گاہیں بنانےکی منظوری دے دی
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پناہ گاہوں میں ٹھہرنے والے افراد کیلئے سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر لاہور میں 10 نئی پناہ گاہیں بنانے کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ پناہ گاہوں میں سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،پناہ گاہوں کے نئے ماڈل کا دائرہ کار مرحلہ وار دیگر بڑے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد اور گداگروں کیلئے بھی بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے،پناہ گاہوں میں سہولتوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا،سڑکوں پر سوئے افراد کو پناہ گاہوں میں شفٹ کرنے کیلئے مزید گاڑیاں لی جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سابق حکومتوں نے لاچار طبقے کی فلاح کیلئے کھبی کچھ نہ کیا،تحریک انصاف کی حکومت ہی بے آسرا عوام کا سہارا بنی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سڑکوں پر سوئے افراد کو پناگاہوں میں منتقل کرکے فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔
