شیخ رشید کی نوازشریف کی واپسی سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی حمایت
راولپنڈی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ یکم ستمبر کو اہم فیصلے آ رہے ہیں ،لگتا ہے نوازشریف واپس نہیں آئیں گے، شہبازشریف اورحمزہ شہباز جیل جا سکتے ہیں، اپوزیشن اکھٹی نہیں ، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف کی ملاقات نا کام رہی ،عثمان بزدارکہیں نہیں جا رہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں نئے بلاک کا افتتاح کردیا ۔
تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے ایم ایل ون منصوبے پر توجہ دینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیرریلوے نے کہا کہ ڈیڑھ سو سال بعد ٹرین کی پیڑی بدلنے جا رہے ہیں ، اپوزیشن کو حدف تنقدوی بناتے ہوئے کہاکہ حذب اختلاف کی واحد خواہش نیب کو ختم کرنے کی ہے، اپوزیشن کہتی ہےہاتھوں اور پاؤں کے انگوٹھے لگوا لومگر نیب کوختم کر دو۔
اپوزیشن کی اے پی سی سے متعلق شیخ رشید کا ماننا تھاکہ یہ اکھٹے نہیں ہوسکتے،مولانا فضل الرحمان کو ان لوگوں پر بھرسہ نہیں ، مولانا نے شہباز شریف پرعدم اعتماد کا اظہارکیا۔
نوازشریف سے متعلق وفاقی کایبنہ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کہا کہ نوازشریف کی واپسی ہوگی ،یکم ستمبر بہت اہم ہے ، کیسز کے فیصلے ہونے ہیں، شہباز،حمزہ کیس سنجیدہ، دونوں جیل جا سکتے۔
شہر قائد کی بارش پر وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کراچی میں عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں۔
