عاشورہ: ڈی جی رینجرز سندھ کا سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام سے متعلق اجلاس سندھ بھرمیں عاشورہ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شائع 26 اگست 2020 05:47pm

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام سے متعلق اجلاس سندھ بھرمیں عاشورہ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمراحمد بخاری کی زیرصدارت محرم الحرام سے متعلق دو اہم اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، کمشنر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھرمیں عاشورہ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دوسرے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے جید علمااور اکابرین نے شرکت کی۔

ڈی جی رینجرز نے کہا امن وامان کے قیام کےلئے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے تمام علماء اکرام اور اکابرین سے مذہبی ہم آہنگی اور کورونا ایس او پی پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا۔

علما کے وفد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کےلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہ۔

ترجمان کے مطابق عوام سے بھی اپیل ہے کہ کسی بھی شرپسند عنصر، مشکوک سر گرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع رینجرز اہلکار اور رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔

Read Comments