پیراگون اسکینڈل: وعدہ معاف گواہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا

وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ویڈیو لنک پر بھی بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔
شائع 26 اگست 2020 06:10pm

لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کےخلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور، وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند نہ ہو سکا۔

احتساب عدالت لاہورکے ایڈمن جج جوادالحسن نے کیس پر سماعت کی۔ خواجہ سلمان رفیق حاضری کےلئے پیش ہوئےجبکہ خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ویڈیو لنک پر بھی بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامی سے توجہ ہٹانے کےلئے نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت کی گورننس کا بہت برا حال ہے، حکومت کو اپنے کاموں پر توجہ دینی چاہیئے۔

Read Comments