کراچی کی تباہی کی ذمے دار سندھ حکومت ہے، شبلی فراز

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی کو تباہ و برباد کرنے کی...
شائع 26 اگست 2020 07:52pm

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی کو تباہ و برباد کرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے ۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے سندھ حکومت پرتنقید کی ہے اور کہا کورونا پر سندھ حکومت نے سیاست کی ۔

ان کاکہنا تھا کہ اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کے لئے ہمیشہ الزام وفاق پر لگایا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ دس سال میں چودہ کھرب روپے سے زائد کس چیز پر لگائے ۔ بجائے اس کے کہ لاڑکانہ کو کراچی بناتے پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کی تباہی کے مناظر کل کی طرح آج بھی تباہ کن ہی ہیں،کئی گھنٹوں بعد بھی سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، اورنگی، کورنگی کی سڑکیں، گلی محلے میں جمع پانی نہ نکالا جاسکا۔

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے پر پانی آنے سے کازوے ٹریفک کیلئے تاحال بند ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کراچی کی بات سب کرتے ہیں لیکن اس کے مسائل کے حل سے، کسی کو دلچسپی نہیں۔

Read Comments