کراچی : سکھن بند ٹوٹ گیا، ماروی گوٹھ ڈوب گیا

کراچی میں بارش اور سکھن بند ٹوٹنے کے بعد نیشنل ہائی وے پر قائم...
شائع 26 اگست 2020 08:26pm

کراچی میں بارش اور سکھن بند ٹوٹنے کے بعد نیشنل ہائی وے پر قائم ماروی گوٹھ مکمل طور پر ڈوبا ہوا ہے ۔ علاقے میں تین سے چار فٹ تک پانی ہے ۔ گھر ڈوبے ہوئے ہیں ۔

لوگ علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے،

آرمی انجینئرز ملیرندی کٹاؤ کو بند کرنے میں مصروف ہیں،فوجی کشتیوں کے ذریعے پھنسے افراد کی بحالی کا کام جاری ہے۔

کراچی میں بارش سے تباہی جاری ہے اور پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

آرمی انجینئرز ملیرندی کے کٹاؤ پر کام کررہے ہیں۔ قائد آباد سے برساتی پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔ ملیر ندی میں بھی پانی کا بہاؤ کم ہونا شروع ہوگیا۔

کشتیوں کے ذریعے مختلف علاقوں سے متاثرین کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا جارہاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملیرندی، کوہی اور درمحمد گوٹھ میں دوسو خاندانوں نے اپنے مکانوں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے،موسم بہتر ہوتے ہی آرمی ہیلی کاپٹرز متاثرین کومحفوظ مقام پرمنتقل کردیں گے۔

Read Comments