اڑتالیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات پیشنگوئی کی ہے کہ 48 گھنٹے میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
36 گھنٹے میں دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ رہائشیوں کووارننگ اورتمام متعلقہ اداروں اورانتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔
دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اورقادرآباد کے مقامات پر سیلاب کا خطرہ ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بارش اور سکھن بند ٹوٹنے کے بعد نیشنل ہائی وے پر قائم ماروی گوٹھ مکمل طور پر ڈوبا ہوا ہے ۔ علاقے میں تین سے چار فٹ تک پانی ہے ۔ گھر ڈوبے ہوئے ہیں ۔
لوگ علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
ادھرکراچی میں پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے،
آرمی انجینئرز ملیرندی کٹاؤ کو بند کرنے میں مصروف ہیں،فوجی کشتیوں کے ذریعے پھنسے افراد کی بحالی کا کام جاری ہے۔
کراچی میں بارش سے تباہی جاری ہے اور پاک فوج کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آرمی انجینئرز ملیرندی کے کٹاؤ پر کام کررہے ہیں۔ قائد آباد سے برساتی پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔ ملیر ندی میں بھی پانی کا بہاؤ کم ہونا شروع ہوگیا۔
کشتیوں کے ذریعے مختلف علاقوں سے متاثرین کومحفوظ مقام پرمنتقل کیا جارہاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملیرندی، کوہی اور درمحمد گوٹھ میں دوسو خاندانوں نے اپنے مکانوں کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے،موسم بہتر ہوتے ہی آرمی ہیلی کاپٹرز متاثرین کومحفوظ مقام پرمنتقل کردیں گے۔