وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے...
شائع 28 اگست 2020 10:46am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا،انہوں نے برساتی نالوں، ڈرین اور واٹر چینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو موثر اقدامات کیلئے ہائی الرٹ کر دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں، متعلقہ محکمے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کریں، واساز اور تمام لوکل گورنمٹس بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں۔

سردار عثمان بزدار نے اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کے لئے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا، عوام کو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے ایسی صورتحال قطعاً برداشت نہیں۔

Read Comments