کراچی : بارش، معمولات زندگی تاحال بحال نہ ہوسکے
کراچی میں بارش کے بعد صورتحال خراب ہے ۔ کل ہوئی موسلادھار بارش نے شہر میں تباہی مچادی ۔ شہر کی بیشتر سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ۔
شاہراؤں پر گڑھے پڑ گئے ۔ گھروں میں آئے پانی نے ہر شہہ کو تہس نہس کردیا ۔
شہریوں کی عمر بھی کی جمع پونجی خراب ہوگئی ۔ کئی علاقوں کی سڑکیں اب بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔ شہری دوسرے روز بھی سڑکوں پر رلتے رہے۔
نشیبی علاقوں کا بھی برا حال ہے اور گھروں میں آئے پانی نے ہر شہہ کو تہس نہس کردیا۔
انتظامیہ کی غفلت کی انتہا کا حال یہ ہے کہ چوبیس گھنٹے بعد بھی انڈر پاسز کو کلیئر نہیں کیا جاسکا۔
شہری دوسرے روز بھی سڑکوں پر رلتے رہے۔
شہریوں کی دہائیاں بھی کسی کام نہیں آرہی ۔ حکام کہتے ہیں تو کہ حالات خراب ہیں لیکن اس کو درست کرنے کیلیے کوئی اقدام نہین اٹھارہے۔