کراچی اور سندھ میں تباہی، بلاول متحرک
کراچی اور سندھ میں بارشوں سے تباہی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی...
کراچی اور سندھ میں بارشوں سے تباہی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو متحرک ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے امدادی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
بلاول بھٹو نے کہا کراچی سمیت سندھ بھر میں قدرتی آفت کا مقابلہ کرتے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
بلاول نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ریلیف اور امدادی کاموں کی خود نگرانی کریں۔
بلاول نے مزید کہا بارشوں سے پورے صوبے میں نقصان ہوا،کاشتکاروں اور کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاق سے رابطہ کرکے مدد مانگی جائے۔
Read Comments