نو محرم الحرام : شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوس کا سلسلہ جاری

ملک میں شہدائے کربلا کی یاد میں آج 9 محرم الحرام مجالس اور جلوس ...
شائع 29 اگست 2020 11:26am

ملک میں شہدائے کربلا کی یاد میں آج 9 محرم الحرام مجالس اور جلوس کا سلسلہ جاری ہے۔

شہدائے کربلا کی ياد ميں آج شہر شہر جلوس برآمد کيے جائيں گے۔ عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجير زنی کرکے اپنی عقيدت کا اظہار کريں گے۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں ميں آج ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔ گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہ سکتی ہے۔

سکھر روہڑی کا 2 روز تک جاری رہنے والا 550 سالہ قديمی ماتمی جلوس شاہ عراق امام بارگاہ سے برآمد ہوا جس میں ہزاروں عزادار جلوس ميں شريک ہوئے۔

اسلام آباد ميں نويں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ اثنائے عشری سے، جنوبی پنجاب کا حساس ترین مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ممتاز آباد سے اور پشاور ميں نويں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسينيہ حال سے برآمد ہوگا۔

جلوس کی گزرگاہوں پر سيکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Read Comments