'سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اتوار تک کر دی جائیں گی'

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں...
شائع 29 اگست 2020 11:32am

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اتوار تک کر دی جائیں گی۔

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے بلدیاتی نمائندے 30 اگست تک کام جاری رکھیں گے اور ان کی مدت کے خاتمے کا نوٹیفکیشن اتوار تک جاری کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں اتوار تک کر دی جائیں گی، امید ہے بارشوں کے دوران بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کر رہے ہوں گے، تجویز ہے کہ سرکاری افسران کو عارضی طور پر ایڈمنسٹریٹرز کا چارج دیا جائے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے لیے ناموں پر غور جاری ہے۔

Read Comments